بیجنگ (نیٹ نیوز)کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین میں 27 اپریل سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا آغاز کردیا گیا جب کہ یورپی ملک اسپین میں بھی 6 ہفتوں بعد بچوں کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا اور وہاں جنوری 2020 میں تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا گیا تھا، چین میں 82 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور وہاں پر اس سے 5 ہزار کے قریب ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، تاہم 26 اپریل کو کورونا کے مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں کے تمام کورونا کے مریض صحت یاب ہوگئے، چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے حالات بتدریج معمول پر آ رہے ہیں اور حکومت نے 27 اپریل کو کچھ علاقوں کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت بھی دی اور تقریبا تین ماہ بعد طالب علموں نے تعلیمی اداروں کا رخ کیا، خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شنگھائی اور بیجنگ جیسے بڑے شہروں میں 27 اپریل کو مڈل و ہائی اسکولز سمیت یونیورسٹیز کو کھول دیا گیا اور پہلے ہی دن طالب علموں کا رش دیکھا گیا، رپورٹ کے مطابق شنگھائی میں مڈل اور ہائی اسکول جب کہ بیجنگ میں یونیورسٹیز کو کھول دیا گیا،
تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے بعد طالب علموں اور وہاں کے عملے کو سخت حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور پہلے ہی دن تمام طلبہ کو فیس ماسک میں دیکھا گیا جب کہ انہوں نے سماجی دوری کے اصولوں کو بھی اپنائے رکھا، چین میں تعلیمی اداروں کے کھلنے سے قبل
ہی گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہی کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوا تھا اور اب وہاں پر جہاں شاپنگ مالز کھل چکے ہیں، وہیں سینما ہالز اور تفریحی مقامات کو بھی کھول دیا گیا ہے، تاہم وہاں پر بھی مکمل طور پر زندگی بحال نہیں ہوئی۔کورونا وائرس سے متاثرہ یورپ کے بڑے ممالک میں سے ایک اسپین نے لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمی کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو بھی باہر جانے کی اجازت دے دی اور وہاں پر 27 اپریل کو پہلی بار 6 ہفتوں بعد بچے گھروں سے باہر نکلے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسپین نے رواں ماہ کے آغاز کے بعد ہی لاک ڈاو¿ن کو نرم کرنے کا عندیہ دیا تھا اور 10 دن قبل ہی وہاں پر کچھ نرمیاں لائی گئی تھیں اور اب لاک ڈاو¿ن میں مزید نرمیاں لاتے ہوئے بچوں کو باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی، اسپین میں مارچ کے آغاز سے لاک ڈاون نافذ ہے اور وہاں پر تقریبا 5 ہفتے سخت لاک ڈاو¿ن رہا تھا، جس کے بعد وہاں لاک ڈاو¿ن میں نرمی لانے کا آغاز کیا گیا تھا، اسپین نے چند دن قبل جہاں کچھ کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی، وہیں حکومت نے 27 اپریل کو 14 سال سے کم عمر بچوں کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی، حکومت کی جانب سے اجازت ملتے ہی 27 اپریل کو اسپین بھر میں لاکھوں بچے اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ 6 ہفتوں بعد کھیلنے کے لیے باہر نکلے اور بچوں کو سائیکلنگ کرنے سمیت پارک میں کھیلنے کی اجازت بھی دی گئی ہے، حکومت نے بچوں اور ان کے اہل خانہ کو نرمیوں کے دوران سماجی فاصلوں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین بھی کر رکھی ہے، خیال رہے کہ اسپین میں 27 اپریل کی سہ پہر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو چکی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہزار سے زائد ہو چکی تھی، مارچ کے آغاز سے لے کر وسط تک اسپین میں کورونا سے یومیہ 400 سے 700 تک ہلاکتیں ہوتی رہی تھیں، تاہم اپریل کے شروع ہوتے ہی وہاں پر ہلاکتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاو¿ن کو نرم کرنا شروع کیا۔
پچھلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں.