جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔لاک ڈاون میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لئے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا اعلان صحیح وقت پر کر دیا تھا جس کا جواب دینے کے لئے ملکوں کے پاس وقت تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہ اب بھی پھیل رہا ہے۔ گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلوں کے احکامات پر عملدرآمد کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا کم ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔استعفے کے سوال پر ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کورونا وائرس ہمارے درمیان لمبے عرصے تک رہے گا۔واضح رہے ڈاکٹر ٹیڈرس کے کام سے متعلق کچھ امریکی سیاستدانوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جبکہ دیگر ملکوں نے عالمی ادارہ صحت کے کام کی تعریف بھی کی تھی
تبصرے بند ہیں.