ٹورنٹو(نیٹ نیوز )کینیڈا کے صوبے نووا اسکاشیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے۔کینیڈا کی فیڈرل پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نووا اسکاشیا کے قصبے پورٹاپک میں پیش آیا جہاں ہلاک افراد کی لاشیں ایک گھر کے باہر اور اندر سے ملیں، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور اس نے حملے کے لیے پولیس کی ہی گاڑی کو استعمال کیا۔کمشنر رائل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے اور ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گیبریل وارٹ مین کے نام سے ہوئی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پورٹاپک میں مختلف مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا اس لیے ابھی قصبے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.