افغان صدارتی محل کے درجنوں ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا

کابل (نیٹ نیوز )افغان صدارتی محل میں پہلے کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کوروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟یاد رہے 90 کی دہائی میں افغان صدر اشرف غنی کینسر کے باعث اپنے معدے کا کچھ حصہ کٹوا چکے ہیں۔افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں

تبصرے بند ہیں.