لاہور(سپیشل رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو کل طلب کر لیا، نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 23-367 ملین سے بڑھ کر549 بلین ہوئے، آپ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔نیب نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ شہبازشریف بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات اور 2005 سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کریں۔نیب کی جانب سے مزید پوچھا گیا ہے کہ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں، 2008 سے 2019کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں، بتایا جائے کہ ماڈل ٹاو¿ن 96 ایچ کتنے سال تک وزیراعلیٰ کیمپ ہاو¿س رہا۔
تبصرے بند ہیں.