اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان حکومتِ پاکستان سے مایوس ہوگئے، کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے بچاو کے لیے جہاں شوبز انڈسٹری کی شخصیات لوگوں کی مدد کرر ہی ہیں تو وہیں قومی کرکٹرز اور دیگر معروف شخصیات بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اسی ضمن میں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھی عوام کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں، گزشتہ دنوں باکسر عامر خان نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،
اس سے قبل بھی عامر خان نے اپنی اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔اب حال ہی میں باکسر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا، اپنے ٹوئٹ میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ‘بہت مایوسی ہوئی، میں اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں 10 ہزار ضرورت مند اور غریب خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے ان کی مدد کررہا ہو، ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام نے میرے اس کام میں رکاوٹیں پیدا کردی ہیں اور وہاں لوگوں اور کھانے کی اشیاءلے جانے سے روکا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 67 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 21 اور اور پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4612 تک پہنچ گئی ہے۔
اگلا آرٹیکل
تبصرے بند ہیں.