لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر کے 180 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین سے پہلی بار گزشتہ 3 ماہ میں کوئی بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 میں چینی صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور چینی حکومت نے جنوری 2020 میں ہلاکتوں کی تعداد فراہم کرنا شروع کی تھی اور تب سے لے کر 5 اپریل تک ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں رپورٹ ہوتی رہیں۔مگر حکام نے تصدیق کی کہ 6 اپریل کو چین میں پہلی بار کورونا سے کوئی ہلاکت نہں ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.