پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے انکار کر دیا، خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ اجلاس میں سفارشات پیش کیں جنہیں منظور نہیں کیا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع دینے سے پنجاب حکومت کا صاف انکار، صوبائی کابینہ نے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ خصوصی کمیٹی نے آج کابینہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کیں تاہم کابینہ کا موقف تھا کہ نوازشریف مطلوبہ رپورٹس بورڈ اور کمیٹی کو پیش نہیں کر سکے۔کابینہ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کچھ شرائط پر ضمانت دی گئی تھی، ان کی 8 ہفتے کی ضمانت کو پہلے ہی 16 ہفتے گزر چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بھی نوازشریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.