راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز میں بنگلا دیش صرف 168 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بنگال ٹائیگر کو 39 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نسیم شاہ نے سیف حسن کو 16 رنز کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا۔ تمیم اقبال 34رنز بنا کر یاسر شاہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس موقع پر کپتان مومن الحق نے اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 100 رنز تک پہنچایا تاہم نجم الحسین شانتو کے 38 رنز پر آؤٹ ہونے سے تیسری وکٹ کیلئے 71 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ختم ہو گئی۔اس سے قبل بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے، جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 143، شاہ مسعود 100، حارث سہیل 75، اسد شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے ابو جاوید، روبیل حسین نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.