توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور بری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور کو بری کر دیا، دونوں رہنماؤں نےغیر مشروط معافی مانگی تھی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا اچھا نہیں لگتا، آپ نے جو بھی کہا وہ کریمنل توہین عدالت ہے، عدالت تنقید سے نہیں گھبراتی، آپ دونوں وفاقی وزیر ہیں، آپ کی بہت ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی، سراہتے ہیں کہ سرور خان نے اپنے بیان کو سیاسی قرار دیا۔یاد رہے 14 نومبر کو توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی، جس پر عدالت نے غلام سرور کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آئندہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان، غلام سرور ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.