افغان صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنیکی ٹیلی فونک گفتگو کا زلمےخلیل زاد کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ عمران خان اور اشرف غنی نے اتفاق کیاکہ امن سےاقتصادی ترقی حاصل ہوگی۔زلمے خلیل زادنے کہا کہ عمران خان اوراشرف غنی نےاتفاق کیا علاقائی رابطے اور انضمام سے فوائد حاصل ہوں گے اور یہی مشترکا نکتہ نظرخطے کوحقیقی طور پر آگے لےکر جائےگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدراشرف غنی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کل ہوئی تھی، اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.