پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ‘ایم ایل ون’ پر دستخط جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور کے سفر کے دورانیے میں کمی واقع ہوگی۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فزیبلٹی پر دستخط کیے تھے، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جس پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.