وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال پر غور

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سرحدوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔یہ رواں ماہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا تھا۔دونوں قیادتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.