پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو منتخب کرلیاہے۔کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ کی پاکستانی ٹیم فائنل کرنے سے پہلے 24 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیاہے- لیکن ان میں عمراکمل کا نام شامل نہیں ہے۔جبکہ سرفرازاحمد، اورشعیب ملک ان 24 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ عمراکمل آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔اس لیے اگرانہیں ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہوتا تو انہیں اس فٹنس ٹیسٹ کے لیے ضرور طلب کیا جاتا۔طلب کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست میں عمر اکمل کا نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں ورلڈ کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم فائنل کرنے کی غرض سے جن 24 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا ہے ان میں سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، حسین طلعت، محمد رضوان، شان مسعود، عماد وسیم، فیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، میر حمزہ، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری، رومان رئیس، آصف علی، حارث سہیل، وقاص مقصود، جنید خان، یاسر شاہ، شاداب خان اورمحمد عباس شامل ہیں۔فٹنس ٹیسٹ 15، 16 اپریل کو قومی اکیڈمی لاہور میں ہوں گے
تبصرے بند ہیں.