Latest National, International, Sports & Business News

زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی دبئی سے گرفتار

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے اویس مظفر ٹپی کو گزشتہ شب گرفتار کیا ہے، ان پر رکاری زمین غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کو جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ پولیس نے زمینوں پر قبضے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اویس مظفر ٹپی سے متعلق رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صوبائی وزیر تین سال سے بیرون ملک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.