چیمپئنز ٹرافی؛ سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دیدی

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ ’اے‘ کے اہم مقابلے میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاسل کرلی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ اوول کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹرلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ کھیل کے ابتدا میں سری لنکن ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم پھر ماھیلا جے وردھنے اور لاہیرو تھریمانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، جے وردھنے 81 گیندوں میں 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ لاہیرو تھریمانے نے 86 گیندوں میں 57 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوسال پریرا 4، دلشان 34، کمار سنگاکارا 3، کپتان انجیلو میتھیوز 12، دنیش چندیمل 31، نووان کلاسیکرا 6 اور رنگنا ہیراتھ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لستھ مالنگا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے جبکہ کلنٹ میکے، جیمز فالکرنر اور زیویر ڈوہرٹی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 254 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 42.3 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایڈم ووگس 62 گیندوں میں 49 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ گلین میکس ویل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن نے 5، فلپ ہیوس نے 13، کپتان جارج بیلے نے 4، مچل مارش نے 4، میتھیو ویڈ نے 31، جیمز فالکنر نے 17، مچل جانسن نے 4 اور کلنٹ میکے نے 30 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے نووان کلاسیکرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رنگنا ہیراتھ نے 2، شمندا ارانگا، لستھ مالنگا، انجیلو میتھیوز اور دلشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین بیٹنگ کا مظاہر کرنے پر ماھیلا جے وردھنے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.