بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی آج اپنی 40 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، 1999 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے” نےانہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، شادی اور پھر ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بننے کے بعد بھی رانی نے انڈسٹری میں اپنی جگہ قائم رکھی ہے.21 مارچ 1978 کو ممبئی میں رانی مکھرجی کا جنم ہوا تھا، بنگالی فیملی میں پیدا ہوئی رانی کے کئی سارے لوگ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے تھے، انکے والد رام مکھرجی فلم ڈائریکٹر تھے اور انکی ماں کرشنا مکھرجی پلے بیگ سنگر تھی، رانی نے 1996 میں والد کی ڈائریکٹ کی گئی بنگالی فلم سے اداکاری سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔بعد میں یہی فلم ہندی میں راجا کی آئے گی بارات کے نام سے بنائی گئی جس میں رانی نے لیڈ رول پلے کیا تھا، فلم نہیں چلی لیکن رانی کو انڈسٹری میں کام ملنے لگا.1998 میں رانی عامر کے ساتھ وکرم بھٹ کی فلم غلام کی اور اس فلم نے انہیںپہنچان دلائی، سال 1998 میں ریلیز ہوئی فلم کچھ کچھ ہوتا میں ٹنا ملہوترا کے رول نے رانی کو ہٹ بنا دیا، آپ کو بتادیں کہ رانیسے پہلے یہ رول ٹوئنکل کھننہ کو آفر ہوا تھا یکن ٹوئنکل کے منع کرنے کے بعد رانی کی قسمت چمک گئی.21 اپریل، 2014 کو پیرس میں رانی نے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے ساتھ خفیہ شادی کی۔ اس بات سے یش چوپڑا نا خوش تھے اور ناراضہوکرآدتیہ گھر چھوڑکرہوٹل میں رہنے لگے تھے، بعد میں دونوں کے خاندان والوں کی رضامندی کے بعد ان کی شادیہوئی9دسمبر2015 کو رانی کے گھربیٹی پیدا ہوئی۔ا
تبصرے بند ہیں.