خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے صوبے کے تمام محکموں سے اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی طلبکرلی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کو آئندہ پانچ سالوں کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات کی گئیں ۔ مراسلے میں محکمہ تعلیم سے 2023 تک تعمیر ہونے والے سکولوں سمیت غیر فعال سکولوں کی تفصیلات بھی طلب گئیں ہیں۔جاری ہونے والے مراسلے میں محکموں کو 5 سالہ منصوبہ بندی کا ڈرافٹ تیار کرنے کا کہا گیا جبکہ 14 ستمبر سے پہلے ڈرافٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پانچ سالہ ڈرافٹ کی جانچ پڑتال محکمہ پلاننگ اینڈ ڈ و یلپمنٹ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کی منظوری 10 اکتوبر کو کابینہ اور 15 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سے لی جائے گی.
تبصرے بند ہیں.