بات کرنے کیلئے مناسب الفاظ کا ذخیرہ ہونا چاہئے،فلمسٹار ریما

لاہور
فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ کسی بھی فورم پر بات کرنے کیلئے آپ کے پاس مناسب الفاظ کا ذخیرہ ہونا چاہئے ورنہ اس سے خاموشی بہتر ہے ، جب تک لوگ کا مطالعہ نہیں کرتے اس وقت تک ان کا علم محدود ہوتا ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل بھی مجھے کتاب بینی کا شوق تھا مگر مصروفیات کی وجہ سے میں پوری توجہ کے ساتھ کتابوں کا مطالعہ نہیں کر سکی مگر اب میں نے ہر موضوع پر مبنی کتابوں کا ایک ذخیرہ اکٹھا کر رکھاہے کیونکہ کتاب میری سب سے بہترین دوست ہے جو مجھے نئی باتوں کے ساتھ علم کی روشنی بھی دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج میں کسی بھی فورم پر اپنی بات اچھے انداز میں کہنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔ ریما نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں اور مجھے جو جیون ساتھی ملا اسکا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ،یقینا خدا کو میری کوئی نیکی پسند آئی ہو گی جو مجھے ڈاکٹر شہاب جیسا شوہر ملا ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے فلموں سے اپنا رشتہ ختم نہیں کیا ،کسی نہ کسی صورت میں فلم سے وابستہ ضرور نظر آئوں گی۔

تبصرے بند ہیں.