وزیراعلیٰ سندھ کےمشیر برائے قانون وانسداد بدعنوانی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کےصوبائی حلقہ پی ایس ایک سو گیارہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، واضح رہے کہ انھوں نے اسی حلقے سے گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فٹ بال گراؤنڈ گزری، ریلوے کالونی سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائے۔ بعدازاں انھوں نے سر سبز سندھ اور سر سبز پاکستان کے لئے مکینوں کے ہمراہ دعا بھی کی اور کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرکے صوبے کو مثالی صوبہ بنائینگے ۔
ببیرسٹر مرتضی وہاب نے انتخابات کے موقع پر بھرپورساتھ دینے پر علاقہ مکینوں کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان مشیر قانون نے علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے ہدایت جاری کیں۔
تبصرے بند ہیں.