Latest National, International, Sports & Business News

آرمی چیف سے کرغیزستان کے سفیر کی ملاقات

کرغیزستان کے سفیر اریک بیشمبی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’ آئی ایس پی آر‘ کے مطابق کرغیزستانی سفیراور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر کرغیزستان کے سفیر اریک بیشمبی نےاعتراف کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیےپاکستان کی جانب سے لازوال قربانیاں اور کوششیں قابل تعریف ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کےمختلف امور رتبادلہ خیال کیا گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.