کراچی:
سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 سال بیت گئے لیکن ان کی آواز کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔
عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے قوال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اپنے بڑوں سے فن قوالی سیکھا اور خداداد صلاحیتوں کے باعث دنیائے قوالی میں خوب نام کمایا۔ استاد نصرت فتح علی خان نے فن قوالی میں اپنی مہارت کے سبب شہنشائے قوالی کا لقب پایا۔
تبصرے بند ہیں.