عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

بنی گالہ: 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہوگی جب کہ ارکان اسمبلی 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری کی تیاری کل سے شروع ہوگی، عمران خان وزیراعظم یا پنجاب ہاؤس میں نہیں بلکہ منسٹرانکلیو میں قیام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.