پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا

اسلام آباد: 

تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیا ہے۔ 

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی جب کہ گورنر پنجاب کے لیے چوہدری سرور کو نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کے فرائض انجام دے چکے ہیں لہذا وہ گورنر کے آئینی کردار سے مکمل واقف ہیں جب کہ اسد قیصر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر رہے۔

تبصرے بند ہیں.