پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں جو کلین ہوگا اور اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پنجاب بھر سے نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار شریک ہوئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی مرحوم رہنما سلونی بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری اور کابینہ امور پر مشاورت ہوئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی شرکا کو پارلیمانی امور سے متعلق آگاہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.