راولپنڈی / اسلام آباد:
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 14 فٹ تک بلند ہوگئی اور واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے نالہ لئی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے،امرپورہ، صادق آباد، کرتارپورہ، ڈھوک الہیٰ بخش میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.