منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی واپسی ہمارا عزم ہے،عمران خان

اسلام آباد: 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔

 

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں، برطانوی حکومت پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے ۔

تبصرے بند ہیں.