نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد

لاہور: 

سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مستردکردیا گیا۔

 

 نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت اورعلاج  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہترہے، فکرمندی کی کوئی بات نہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طورپرذاتی معالج کے کہنے پرلایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے، تمام سہولیات موجود ہے، ایسا کچھ نہیں کہ نوازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہوسکے۔

تبصرے بند ہیں.