لاہور:
پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کئی حلقے ایسے بھی تھے جن میں کامیاب امیدواروں کی فتح کا مارجن انتہائی کم تھا جس کے باعث کئی امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں کی تھیں، ان ہی درخواستوں پر کئی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔
تبصرے بند ہیں.