کوئٹہ:
مند میں قائم پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے مند میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.