نیویارک:
امریکی عدالت نے کال سینٹر کے ذریعے امریکیوں کو لُوٹنے والے 21 بھارتی شہریوں کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں جعلی کال سینٹر سے ہزاروں امریکی شہریوں کو کروڑوں ڈالر سے محروم کرنے والے 21 بھارتیوں کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ عدالت نے سزا مکمل کرنے والے ملزمان کو ملک بدر کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ ان ملزمان نے سیکڑوں امریکی عمر رسیدہ افراد اور غیر قانونی تارکین وطن کو بے وقوف بنا کر کروڑوں ڈالرز ہتھیا لیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.