راولپنڈی:
سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔
اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس طرح ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حالت میں نوازشریف کو اسپتال منتقل کر کے آئی وی فلوئیڈز دیے جائیں جب کہ ان کے دل کی دھڑکن ناہموار ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں۔
تبصرے بند ہیں.