اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جو حقائق بیان کیے اس پر کمیشن بنایا جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو خط ارسال کیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے انہوں نے کل اپنی تقریرمیں بغیرخوف کے موجودہ صورتحال پرحقائق بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جن حقائق کی بات کی اس کی تصدیق کے لیے کمیشن بنایا جائے اور یہ انکوائری کمیشن پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے جج کی سربراہی میں بنایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.