پاکستانی انتخابات میں انتہا پسند عناصر بھی حصہ لینے کو تیار، نیویارک ٹائمز

اسلام آباد: 

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں دائیں طبقے سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند مذہبی عناصر اور مذہبی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بڑی تعداد میں دائیں طبقے سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند مذہبی عناصر اور مذہبی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نمایاں طور پر تحریک لبیک کے نام سے ایک نئی مذہبی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے

تبصرے بند ہیں.