روپے کی بے قدری، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

کراچی: 

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ا امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے 50 پیسے تک ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 5 روپے 60 پیسے کے اضافے سے165 روپے 8 پیسے ہوگئی، اس کے علاوہ یورو کی قدر 4 روپے 43 پیسے کے اضافے سے 145 روپے72 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 7 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 30 مارچ 2018 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 115 روپے50 پیسے تھی جو آج بڑھ کر125 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے بند ہیں.