ہراسانی کا الزام؛ میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم

لاہور: 

سیشن کورٹ نے گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع کے گھر کے باہر عدالتی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار علی ظفر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میشا شفیع نے ان پر  ہراساں کرنے کے بلاوجہ الزامات عائد کیے۔  میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ، لہٰذا عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ اداکرنے کا حکم دے۔

تبصرے بند ہیں.