بھارتی ویمن کپتان کی ڈگری جعلی نکلی

میرٹھ: 

بھارتی ویمن کرکٹ ہرمنپریت کور کی ڈگری جعلی نکل آئی۔

ہرمنپریت کور بھارتی ویمنز ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہیں، انھیں گزشتہ برس انگلینڈ میں ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں رسائی پر پنجاب پولیس نے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کا عہدہ دیا تھا، جس پر محکمہ جاتی کارروائی کے تحت گریجویشن کی ڈگری جب میرٹھ کی چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی میں بھیجی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ جعلی ہے۔

یاد رہے کہ ہرمنپریت کو بھارت کا ایک اہم سویلین ایوارڈ ارجنا گذشتہ برس مل چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.