فیفا ورلڈ کپ میں کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ایونٹ سے باہر کردیا

کازان: 

جنوبی کوریا نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 0-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

 

چار مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے والی جرمن ٹیم 80 سالوں میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوئی ہے، روس کے شہر کازان میں میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہی منٹ میں جنوبی کوریا کے کم یانگ گون نے خوبصورت گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد 96 ویں منٹ میں سان ہوئنگ من نے دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

تبصرے بند ہیں.