ممبئی:
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘کو باکس آفس پر کامیاب ہونے کے لیے تقریباً 230 کروڑ کمانے ہوں گے۔
فلمی دنیا پر حکمرانی کرنے والے اداکار سنجے دت کی نجی زندگی کسی فلم سے کم نہیں ان کی زندگی میں ایکشن، رومانس، سسپنس اور کامیڈی سب کچھ موجود ہے، یہی وجہ ہے بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرا نی نے سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کااعلان کیا ہے۔ یہ فلم جتنے بڑے اداکار کی زندگی پر بنائی جارہی ہے اس فلم کا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہے لہٰذا فلم کو باکس آفس پر اپنی کامیابی ثابت کرنے کے لیے بڑا ہندسہ پار کرنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.