پریانکا چوپڑا زندگی کے یادگارلمحات پرکتاب لکھیں گی

ممبئی: 

سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کے لیے اپنی سوانح حیات لکھیں گی۔

گزشتہ چند برسوں میں بالی ووڈ میں اداکاروں کی جانب سے ان کی زندگی پرمبنی کتاب لکھنے کا سلسلہ زورپکڑگیا ہے۔ گزشتہ برس اداکار رشی کپورنے اپنی زندگی پر کتاب لکھی تھی جب کہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اپنی سوانح حیات لکھ چکے ہیں جس میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات کے انکشاف پرانہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اور اب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے واقعات پر مبنی کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کانام ’ان فنشڈ‘ ہوگا اوریہ کتاب اگلے سال بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں ایک ساتھ پبلش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.