کراچی:
عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اورشہریار منور کی فلم ’سات دن محبت ان‘ باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کمائی میں سب سے آگے نکل گئی۔
عید الفطر پر مقامی سینماؤں میں 4 پاکستانی فلموں کا میلہ سجا، جس میں ماہرہ خان اورشہریارمنورکی’سات دن محبت ان‘، جاوید شیخ، دانش تیمور کی ’وجود‘، معمر رانا، سونیا حسین کی ’آزادی‘ اور میکال ذوالفقار، علی کاظمی کی ’نا بینڈ ناباراتی‘ شامل تھیں تاہم شائقین کوجس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا وہ ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ تھی۔ ریلیزسے قبل فلم کی بھرپوراندازمیں تشہیرکی گئی تھی جب کہ فلم میں ماہرہ خان پہلی بارسنجیدہ کردارسے ہٹ کرمزاحیہ کردارادا کررہی تھیں یہی وجہ تھی ماہرہ خان کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔
تبصرے بند ہیں.