پاکستان میں عیدالفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی میں نرمی

کراچی: 

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے وزارت معلومات، براڈ کاسٹنگ، قومی، تاریخی و ثقافتی ورثہ نے پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے مطابق عید الفطر کے دوہفتے تک کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کی اجازت نہیں تھی، تاکہ پاکستانی فلمیں دوہفتے تک بزنس کرکے اپنی لاگت پوری کرسکیں۔ وزارت انفارمیشن کے اس فیصلے کو فنکار برادری کے ساتھ دیگر حلقوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی تاہم اب بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی میں نرمی کرکے صرف ایک ہفتہ کردی گئی ہے جس کے تحت اب بھارتی فلمیں مقامی سینماؤں میں عید الفطر کے ایک ہفتے بعد ہی ریلیز کردی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.