ممبئی:
بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان کی متنازع تصاویر پر بھارتی عدالت نے اداکارہ کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے متنازع شو ’بگ باس 11‘ کی اداکارہ عرشی خان کے نیم برہنہ ہو کر جسم پر پاکستان اور بھارت کا پرچم بنانے کے خلاف درج کیس میں وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے کہا ہے کہ بگ باس کے گھر پر چھاپہ مارا جائے اور ملزمہ کو گرفتار کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.