کراچی:
مرکزی سنسر بورڈ نے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اب ملک کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش نہیں ہوسکے گی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف تقریباً 5 سال بعد فلم’ٹائیگرزندہے‘کے ذریعے ایک بار پھر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ بھارت کے علاوہ سلمان خان کے پاکستان میں بھی لاکھوں مداح ان کی فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں لیکن مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اب یہ فلم ملک کے سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکے گی۔
تبصرے بند ہیں.