جوئے روٹ پر بلااشتعال حملہ، وارنر ٹرافی میچ سے معطل
برمنگھم: آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو اتوار کی صبح مقامی شراب خانے میں انگلش کرکٹر جوئے روٹ سے الجھنے پر چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے میچ کیلیے ڈراپ کردیا گیا۔ انگلینڈ نے اپنے طور پر واقعے کی چھان بین کرنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو مطلع کردیا تھا، سی اے کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر ڈسپلنری سماعت کیے جانے تک ابھی کوئی رائے دینا نہیں چاہتے، سماعت کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا ہے،اس واقعے کے بعد وارنر کی ایشز اسکواڈ میں جگہ بھی خطرے میں پڑگئی ہے، رپورٹس کے مطابق ہفتے کو چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے ہاتھوں 48 رنز سے شکست کے بعد اتوار کی علی الصبح برمنگھم کے شراب خانے میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس میں دونوں ٹیموں کے منتخب پلیئرز اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن، جوئے روٹ، کلنٹ میک کے اور مچل مارش پارٹی کرنے گئے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق رات گئے وارنر نے گروپ میں شامل جوئے روٹ کی لگائی ہوئی نقلی داڑھی اور وگ کو کھینچنا چاہا، جس پر انھوں نے مزاحمت کی لیکن وارنر نے اسی اثنا میں اچانک ان پر حملہ کردیا، اگرچہ ان کا لگایا ہوا مکا روٹ کو نہیں لگ پایا لیکن اس صورتحال میں میک کے نے ان کو علیحدہ کرایا، اگرچہ صبح ہونے پر وارنر نے ذاتی طور پر روٹ سے معذرت کرلی تھی جو انھوں نے قبول بھی کرلی تھی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں اس واقعے پر طلب نہیں کیا گیا تھا، شراب خانے کے سیکیورٹی گارڈز نے ہی صورتحال سنبھال لی تھی
تبصرے بند ہیں.