لاہور:
پی سی بی ٹریبیونل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان کے کیس کی باقاعدہ سماعت شروع کردی۔
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا،ان کا کیس اب 3رکنی ٹریبیونل میں زیر سماعت ہے، بورڈ کی جانب سے ابتدائی بریفنگ اور شواہد 5مئی کو جمع کرائے گئے تھے، جواب میں اوپنر نے اپنا دفاعی موقف 10تاریخ کو پیش کردیا تھا جبکہ ہفتے کو اے سی یو نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
تبصرے بند ہیں.