ڈومینیکا ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے 2 وکٹوں پر169 رنز بنالئے

ڈومینیکا: 

تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالئے۔

ڈومینیکا میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کی جانب سے اظہرعلی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان صرف 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بابراعظم نے اظہرعلی کے ساتھ کھیل کو آگے  بڑھایا اور دوسری وکٹ پر 120 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 139 تک پہنچا تو بابراعظم 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک اظہرعلی 85 اور یونس خان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.