بھارت نے رواں برس پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریزطے کردی

ممبئی: 

بھارت نے رواں برس پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ سے کرکٹ سیریز طے کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نے رواں برس نومبر میں پاکستان سے ہوم سیریز کیلیے گنجائش رکھی ہوئی تھی  تاہم پی سی بی کی جانب سے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر زرتلافی کے مطالبے پر اس نے کیویز کونومبر میں ٹورکرنے پر راضی کرلیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو ایم او یو کی پاسداری نہ کرنے پر 447 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.