جی ایس ٹی نافذ، ایکسائز ڈیوٹی کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں جنرل سیلزٹیکس میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد رات 12بجے سے نافذ ہوگیا۔ وفاقی بجٹ میں جی ایس ٹی16سے بڑھا کر 17فیصد کردیا گیا۔ اسی طرح سگریٹ کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ بھی فوری نافذالعمل ہوگا۔ کولڈڈرنکس پر فیڈرل ایکسائزڈیوٹی جو 6سے بڑھاکر 9فیصد کر دی گئی ہے، اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.