500 روپے سے کیریئر کا آغاز، محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی

بنگلور: 

500 روپے سے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد سراج کی آئی پی ایل میں لاٹری نکل آئی۔

حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے محمدسراج نے ڈومیسٹک سرکٹ میں اچھی پرفارمنس سے اپنا نام بنایا، انھیں بھارت اے اور ریسٹ آف انڈیا سائیڈز میں بھی شامل کیا گیا، ان کا تعلق ایک متوسط خاندان سے ہے جب کہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ان کی خدمات 2کروڑ 60 لاکھ روپے میں لی گئی ہیں۔

سراج نے کہا کہ وہ آئی پی ایل سے ملنے والے معاوضے سے حیدرآباد کے کسی اچھے علاقے میں اپنے والدین محمد غوث اور شبانہ بیگم کیلیے گھر خریدیں گے، انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایک کلب میچ کے دوران مجھے اچھی بولنگ پر ماموں نے 500 روپے انعام دیا جواس کھیل میں میری پہلی کمائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.